Buy website traffic cheap


کھانے کی اشیا کو فن پاروں میں ڈھالنے والے دنیا کے واحد تخلیق کار

لاہور(ویب ڈیسک )اطالوی فنکا ویلرینو فیٹیکا تربوز، پنیر، آلو اور ٹرفل پر بنائی جانے والے فن پاروں سے عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ویب سائٹ ویلرینووینس: اطالوی فن کار ویلرینو فیٹیکا کا دعویٰ ہے کہ وہ کھانے کے مختلف اشیا کو فن پاروں میں ڈھالنے والے دنیا کے واحد تخلیق کار ہیں۔ اگرچہ ویلرینو کا یہ دعویٰ درست تو نہیں لیکن ان جیسے فن پارے دنیا میں شاید ہی کوئی اور بناسکتا ہو۔پنیر کے بڑے ٹکڑوں سے لے کر آلو اور تربوز سے بھی ویلرینو ایسے شاہکار بناتے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ویلرینو فیٹیکا کہتے ہیں کہ انہیں لڑکپن سے ہی غذائی اشیا سے مختلف اشیا بنانے کا شوق تھا اور دھیرے دھیرے وہ اس میں ماہر ہوتے چلے گئے لیکن پنیر یا آلو پر چہرے بنانے کے لیے وہ خاص اوزار استعمال کرتے ہیں۔