Buy website traffic cheap


دو نوعمر لڑکیوں کو لڑکوں سے بات کرنے پر ہولناک سزا

لاہور(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست میں دونوعمرلڑکیوں کو سکول میں لڑکوں سے بات کرنے پر ہولناک سزا دیدی گئی –

تفصیلات کے مطابق : بھارتی ریاست اترپردیش میں گھر والوں نے دو نوعمر لڑکیوں کو سکول میں لڑکوں سے بات کرنے کی ایسی ہولناک سزا دے ڈالی کہ سن کر آدمی کانپ اٹھے۔ یہ واقعہ ضلع گورکھ پور میں پیش آیا جہاں گھر والوں نے دونوں لڑکیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ان کا جسم گرم چمٹے سے داغتے رہے اور پھر انہیں انسانی فضلہ کھانے پر مجبور کر دیا۔ دونوں لڑکیاں آپس میں کزنز تھیں۔ اس غیرانسانی سلوک پر دونوں لڑکیاں موقع ملنے پر گھر سے بھاگ نکلیں اور کئی دن لاپتہ رہنے کے بعد وہ گزشتہ روز نیپال سے ملیں۔ لڑکیوں نے پولیس کو اپنے جسم پر تشدد اور چمٹے سے جلائے جانے کے نشانات دکھائے اور کہا کہ وہ گھر والوں کے تشدد سے بچنے کے لیے فرار ہوئی تھیں۔ نیپالی پولیس نے لڑکیوں کے بتانے پر گورکھ پور پولیس سے رابطہ کیا جس نے ان کے خاندان والوں کو نیپال بھیجاکہ وہ لڑکیوں کو واپس لے آئیں۔ تاہم گھر والوں کے پہنچنے سے پہلے نیپال کی ایک این جی او پہنچ گئی۔اس این جی او نے بھارت کی مانو سینا سنستھان نامی این جی او سے رابطہ کیا جس نے لڑکیوں کو دوبارہ فیملی کے ہاتھوں میں جانے سے بچا لیا۔