بنیادی صفحہ -> Uncategorized -> رپورٹ -> یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں سا لا نہ جاب میلہ

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں سا لا نہ جاب میلہ

ویٹر نر ی سا ئنسز،بز نس ،فارمیسی ،اپلا ئڈ سا ئنسز اور دیگر شعبوں کے
گریجویٹس نے انٹر ویو دیے اور سی ویز جمع کروائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیک
یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہئے کہ اس جاب فیئر کو قومی سطح پر بھی اس کا انعقاد کرے جہاں پاکستان بھر سے ویٹرنری پروفیشنلز کو آنے کی دعوت دی جائے اور خاص طور پر پاکستان بھر کی ویٹرنری یونیورسٹیوں کے فائنل سمسٹر کے سٹوڈنٹس کو بلایا جائے، یہ بہت بڑی قومی خدمت ہو گی اور اس سے یونیورسٹی کے وقار میں اضافہ ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میگزین رپورٹ
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کی روایت بن چکی ہے کہ یہاں ہر سال سٹوڈنٹس کے لئے جاب میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس جاب فیئر میں ویٹرنری پروفیشن کے ساتھ ساتھ فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور دیگر شعبوںسے بھی کمپنیاں سٹالز لگاتی ہیں۔اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی جاب میلہ 2019 ءکا انعقاد کیا گیا۔جاب فیئر کے انعقاد کا مقصد انڈر گر یجو یٹ اور پو سٹ گر یجویٹ طلبہ کے لئے مختلف آر گنائز یشنز میں انٹر نشپ اور نو کر ی کے موا قع کی فراہمی ہوتا ہے ۔اس سال بھی یونیورسٹی کے کیرئر سروسز آفس کی جانب سے میلے کا انعقاد کیا گیا ۔میلے میں38 مختلف کمپنیوں نے سٹالز لگا ئے۔ ویٹر نر ی سا ئنسز،بز نس ،فارمیسی ،اپلا ئڈ سا ئنسز اور دیگر مختلف شعبوں کے گریجویٹس کے ساتھ ساتھ ما سٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کی بڑی تعداد نے ان سٹالوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انڈسٹری نما ئند وں کو انٹر ویو دیے اور اپنی سی ویز جمع کروائیں۔
میلے کا افتتاح لائیوسٹاک انڈسٹری کی معروف شخصیت چوہدری حسین احمد نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حسین احمد کا کہنا تھا کہ نو جوا ن پروفیشنلز کے بہتر مستقبل کے لیئے جاب میلے کا انعقاد انتہا ئی مو ثر ہے ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ جا ب فیئر کے انعقاد کا مقصد یو نیورسٹی کے طلبہ ا ور انڈسٹر ی کے روا بط کو فرو غ دینا ہے ۔
یونیورسٹی کی جانب سے ہر سال جاب فیئر کا انعقاد قابلِ ستائش ہے اور اس کا خوبصورت پہلو یہ ہے کہ اس میں ایک تسلسل قائم ہو چکا ہے۔ یونیورسٹی کو نہ صرف اس تسلسل کو قائم رکھنا چاہئے بلکہ اس میں بہتری کے لئے بھی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہئے کہ اس جاب فیئر کو قومی تقریب میں تبدیل کرتے ہوئے قومی سطح پر اس کا انعقاد کرے جہاں پاکستان بھر سے ویٹرنری پروفیشنلز کو آنے کی دعوت دی جائے اور خاص طور پر پاکستان بھر کی ویٹرنری یونیورسٹیوں کے فائنل سمسٹر کے سٹوڈنٹس کو بلایا جائے۔ اس مقصد کے لئے کسی بڑے نمائشی ہال یا ہوٹل کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ اگر یونیورسٹی کی انتظامیہ اس سالانہ جاب فیئر کو سالانہ نیشنل جاب فیئر میں تبدیل کرے تو یہ بہت بڑی قومی خدمت ہو گی اور اس سے یونیورسٹی کے وقار میں اضافہ ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*