بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> لیگی رہنماء عظمٰی بخاری کی زبان پھسل گئی
عظمٰی بخاری

لیگی رہنماء عظمٰی بخاری کی زبان پھسل گئی

لاہور(ویب ڈیسک): حکومت مخالف نعرہ بازی کے دوران ن لیگ کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی اور ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر حکومت مخالف نعرہ بازی کے دوران لیگی خاتون رکن عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی، انہوں نے گو عمران گو کی بجائے ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگا دیا۔ زبان پھسلنے پر ساتھی اراکین نے انھیں ٹوکا تو عظمیٰ بخاری فوراً رک گئیں اور نعرہ پورا نہ کر سکیں۔ احتجاجی مظاہرہ میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*