Buy website traffic cheap


پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے انڈیا کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے انڈیا کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبر نے میڈیا میں ہلچل مچا دی تھی۔ بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن ملٹری حکام نے کہا ہے کہ خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی اور کافی عرصہ جنوبی بھارت میں بھی گزارا۔

اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد اداکارہ وینا ملک نے ٹوئٹر پر بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا اور دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔