بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> معروف بھارتی اداکارہ نے نریندر مودی دہشتگرد قرار دیدیا

معروف بھارتی اداکارہ نے نریندر مودی دہشتگرد قرار دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک)‌ جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور کانگریس کی رہنما وِجایا شانتی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق : ریاست تلنگانہ کے شہر شمس آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی خاتون رہنما وِجایا شانتی نے مودی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص خوفزدہ ہے کہ پتا نہیں کس لمحے مودی بم کا بٹن دبادے، مودی ایک دہشتگرد ہے۔ وجایا شانتی نے کہا کہ لوگوں سے پیار کرنے کے بجائے نریندر مودی انہیں خوف دلارہے ہیں، وزیر اعظم کو ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ 52 سالہ وِجایا شانتی جنوبی ہندوستان کی لگ بھگ تمام فلم انڈسٹریز میں کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے تیلگو، تامل، ملیالم، کناڈا سمیت ہندی فلموں میں کام کیا تاہم وہ 1998 میں بی جے پی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں آئیں۔ انہوں نے 2014 میں اختلافات کے باعث بی جے پی چھوڑ کر انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*