بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور(ویب ڈیسک): آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءمیں اپنا سفر شروع کرنے سے قبل ہی بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان ویرات کوہلی تربیتی سیشن کے دوران انگلی پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کوہلی کے زخمی ہونے کی خبر سے بھارتی کیمپ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فقط چار دن رہ گئے ہیں۔اس بارے میں ٹیم انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ڈاکٹر اس وقت ویرات کوہلی کی نگہداشت میں سرگرم ہیں تاکہ عالمی کپ کے پہلے میچ میں وہ ٹیم کیلئے دستیاب ہو سکیں۔ذرائع کے مطابق اس بارے میں کوئی حتمی معلومات موصول نہیں ہوئیں کہ آیا یہ واقعہ بلے بازی کے دوران پیش آیا یا فیلڈنگ کے دوران ان کی انگلی پر زخم آیا ہے۔ تربیتی سیشن کے اختتام پر ویرات کوہلی برف ملے پانی میں انگوٹھا رکھ کر میدان سے باہر جاتے دکھائی دیئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*