Buy website traffic cheap


پنجاب حکومت نے نابینا افراد کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے نابینا افراد کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے تحت معذور افراد کو ریگولر بنیادوں پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نابینا افراد کا مطالبہ مان لیا ہے،معذور افراد کو ریگولر بنیادو ں پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، ہائر ایجوکشن کمیشن کی جانب سے نائب قاصد ، جونیئر کلرک اور چوکیدار کی سیٹوں پر بھرتی ہو گی،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے معذور افراد کی فہرستیں تیار کر لی ہیں، ،محکمہ ہائر ایجوکیشن میں 91، سرکاری کالجز میں57،انٹر میڈیٹ بورڈز اور یونیورسٹیز میں 34سیٹوںپر بھرتیاں ہو نگی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن بھرتیوں کیلئے جلد باضابطہ اشتہار جاری کرے گا۔