Buy website traffic cheap

PM Imran, Malaysia, Advance Islamic Institute, Address, Pakistan

” پاکستان کو مدینہ منورہ جیسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں “

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا میں ایڈوانس اسلامک انسٹیٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ منورہ جیسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، مافیا ملک کو پیچھے دھکیلنے کے درپے ہے، منافع خور مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، پاکستان میں ایلیٹ کلاس خود کو بالاتر سمجھتی ہے، امیر اور غریب کا فرق ختم کریں گے۔

دورہ ملائشیا کے دوران وزیراعظم عمران خان کو ایڈوانس اسلامک انسٹیٹیوٹ سے خطاب کی دعوت دی گئی جس سے وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ پاکستان میں حکومت کی تمام توجہ معاشرے کے غریب عوام کو اوپر لانے پر ہے، آج کے جدید دور میں ہم چین کی مثال سے متاثر ہیں جس نے تیس سال میں 700 ملین لوگوں کو غربت سے نکالا۔ عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ بنانے کا موقع دیں گے اور اضافی دولت کو سوسائٹی کے غریب عوام پر خرچ کریں گے۔ ملک میں امیر اور غریب کا فرق ختم کرنا چاہتے ہیں۔ رول آف لاء ہمارے ملک میں بڑا مسئلہ ہے، کچھ ایلیٹ سیکشن خود کو قانون سے اوپر سمجھتے ہیں اور وقت کے ساتھ اس مافیا کو فروغ ملا، جنہوں نے اپنی طاقت کے استعمال سے قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کی جس کا خمیازہ غریب لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔