Buy website traffic cheap

ٹاس

دورہ انگلینڈ : پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): کینٹ کاؤنٹی کے خلاف پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کچھ دیر پہلے بغیر کسی نقصان کے 58 رنز بنالئے۔ فخر زمان 32 اور امام الحق 24 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ بیکھنہم میں پاکستان اور کینٹ کاؤنٹی کی ٹیم مدمقابل ہیں، پریکٹس میچ میں قومی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے ذمہ دارانہ آغاز فراہم کیا، 9 اوور کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 58 رنز مکمل کر لیے۔ اونچی اڑان کا عزم لیے قومی ٹیم شاہین میزبان انگلینڈ کے خلاف سیریز کا واحد ٹی 20 5 مئی کو کھیلے گی۔میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، فخرزمان، بابراعظم، حارث سہیل، شعیب ملک، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔