Buy website traffic cheap

وسیم اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم،سرفراز احمد کی حق میں بول پڑے

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی حل ہی کی کارکردگی کو دیکھا جائیں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے پاکستانی ٹیم نہ ہو ں بلکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہوں ۔ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی حل ہی کی کارکردگی انتی افسوس ناک رہی ہے ۔ جس کے متعلق لوگ کا کہنا کہ اگر ایسی ہی کارکردگی رہی تو ٹیسٹ رینکنگ میں ٹیم 10 نمبر پر آجائے گی ۔ آپ سب کو پتا ہے کہ قومی ٹیم ابھی جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے رہی ہے ۔ جس میں سے وہ پہلے دو ٹیسٹ میچ ہار چکی ہے جس کے بعد جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے ۔مگر جب پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم سے پوچھ گیا تو نہیں نے کہا کہ جنوبی افریقا کی وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی نہیں اور ہمارے پلئیرز کو وہاں کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ نہیں، اگر جنوبی افریقا جیسی وکٹیں ہم بناتے تو اب تک رپورٹ ہوچکی ہوتیں۔
مزید وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کپتان سرفراز احمد کو سپورٹ کرنا چاہیے، سرفراز کے متبادل اگر کوئی کپتان ہے تو بتائیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تبدیلی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں قومی ٹیم کی ناکامی پر سابق کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ہمیشہ پاکستان ٹیم کی یہی صورتحال ہوتی ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ملتان میں کرکٹ اکیڈمی کا آغاز کرنے جارہا ہوں جہاں دو تین وکٹیں ایسی بنائیں گے جس کی مٹی بیرون ملک سے لائی جائے گی، اکیڈمی میں فاسٹ بولرز کے ساتھ بیٹنگ اور اسپن بولنگ کی بھی جدید تکنیک سے آٓگاہی دی جائے گی۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ڈی ایچ اے ملتان گالف کورس میں گالف کی اکیڈمی بھی بنائی جائے گی۔

جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں دواہم تبدیلیاں کیے جانے کا امکان
لاہور(ویب ڈیسک): جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستان ٹیم کے ہاتھوں سے نکل گئی لیکن کھلاڑی آخری ٹیسٹ میں بہتر پرفامنس کے لیے پُرامید ہیں جس کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے۔تیسرے ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ محمد رضوان اور فہیم اشرف کی شمولیت کا امکان ہے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بھی کہنا ہے کہ وہ 5 بولرز کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی حکمت عملی کے حامی ہیں لیکن جنوبی افریقا کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فہیم اشرف کی قابلیت کے معترف ہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں بھی ان کی تعریف کی اور پرامید ہوں کہ وہ پاکستان کے مکمل طور پر آل راؤنڈر ہوں گے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ جمعے سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔