بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> ورلڈکپ 2019: سری لنکا کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈکپ 2019: سری لنکا کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

لاہور(ویب ڈیسک): آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی اپنے ابتدائی میچز ہار چکی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ کپ کا جاندار آغاز کیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کی ٹیم کو پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے مات دیکر میگا ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا۔ یاد رہے بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کل جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا اور یہ میچ برسٹل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*