Buy website traffic cheap


خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دی جائے گی

لاہور(ویب ڈیسک )سعودی عرب کےاٹارنی جنرل سعود المجیب نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 5 سرکاری اہلکاروں کو سزائے موت دی جائے گی۔اٹارنی جنرل سعود المجیب نے ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں خاشقجی کو قتل کرنے والے ان 5 اہلکاروں کوموت کی سزا دی جائے گی جنہوں نے قتل کرنے کا حکم دیا اور اس عمل کو سرانجام دیا۔سعود المجیب نے واضح کیا کہ خاشقجی کے قتل سے ولی عہد محمد بن سلمان کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے قتل کی واردات سے متعلق بتایا کہ خاشقجی کو زہریلا انجکشن لگایا گیا اور پھر لاش کے ٹکڑوںکوایجنٹس عمارت سے باہر لائے۔