Buy website traffic cheap


وزن میں کمی کیلئے “جم” سے بھی زیادہ اہم کیا ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک) ایک جدید طبی تحقیق میں یہ بات کہی گئی ہے کہ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کو چاہیے کہ وہ ورزش کے لیے جِم جانے کے واسطے صبح سویرے اٹھنے کے بجائے اپنی نیند پوری کریں ۔۔۔ اس لیے کہ نیند کا پورا ہونا جِم جانے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق : تحقیقی مطالعے میں ڈاکٹروں نے باور کرایا ہے کہ مطلوبہ دورانیے کی اچھی نیند کا حصول وزن کم کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ ڈاکٹروں کے نزدیک نیند کے دورانیے کو ورزش کے ساتھ متصادم نہیں ہونا چاہیے۔ بہت سے لوگ اپنے کام پر جانے سے پہلے بیدار ہو کر ورزش کے لیے جم کا رخ کرتے ہیں۔ جسمانی فٹنس کے اہداف تک پہنچنے کے لیے اچھی اور وافر نیند کا حصول اہم ہے۔ طبی تحقیق کے مطابق ہر انسان کو روزانہ 8 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے تا کہ بھوک اور پیاس کے احساس کو کنٹرول کرنے کے ذمے دار ہارمونز کا نظام درست رہے۔