بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو دوٹو ک پیغام

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو دوٹو ک پیغام

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ، ہم نے ابھی نندن کو زندہ بھیجا، بھارت نے شاکراللہ کی لاش بھیجی، جارحیت کے باوجود ہم امن چاہتے ہیں، مودی کی نظر الیکشن پر جبکہ عمران خان کی نظر غربت ختم کرنے پر ہے ،امن کا ہاتھ بڑھایا تو تھام لیں گے، جنگ کا مکا دکھایا تو توڑ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق : تھرپارکرمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کو واضح پیغام دینے کیلئے یہاں موجود ہیں، ملک سے جہالت اور غربت کا خاتمہ کریں گے، مودی ! سوچ کر دیکھنا یہ نیا پاکستان ہے، آج کے پاکستان کا حکمران عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا آج 3 پیغام لے کر آیا ہوں، جارحیت کے باوجود ہم امن چاہتے ہیں، ابھی نندن کو بڑی عزت سے بھارت رخصت کیا، آپ نے جواب میں شاکراللہ کی لاش ہمارے حوالے کی، مودی کے سینے میں انتقام کی آگ جل رہی ہے، ہم نے ابھی نندن کو زندہ بھارت بھیجا جبکہ بھارت کی جانب سے شاکراللہ کی لاش بھیجی گئی – انہوں نے کہا مودی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ہر پاکستانی تیار ہے، مودی سرکار گاندھی اور نہرو کے فلسفے کو دفن کر رہی ہے، بھارت جنگ کے طبل بجا رہا ہے، کشمیری حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں،، تھر کے لوگوں کو صاف پانی تک میسر نہیں، ہسپتالوں میں سانپ کے کاٹنے سے بچاو کی ویکسین تک نہیں، ہم بار بار انہیں آزماتے ہیں جو ہمیں ڈستے رہتے ہیں ، انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا فلسفہ سمجھانے آیا ہوں، تھر کے لوگ آسمان کے تارے نہیں بلکہ پینے کا صاف پانی مانگ رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*