بنیادی صفحہ -> علاقائی کی خبریں -> موسم کا حال کیا ہوگا؟ کیا سردیاں چلی گئیں؟

موسم کا حال کیا ہوگا؟ کیا سردیاں چلی گئیں؟

لاہور: (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، پہاڑوں پر برف کے باعث سردی برقرار، میدانی علاقوں میں سورج کی دل موہ لیتی کرنوں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے تین روز بعد بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی۔ جس سے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہات، بنوں، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی۔

دل موہتی ہریالی اور رنگ برنگے پھول چہرے پہ مسکان کا باعث بننے لگے، لوگ مختلف انداز میں موسم بہار کو خوش آمدید کہنے لگے۔ جشن بہاراں میلوں کا انعقاد اور دیگر فیسٹیول رونقیں بخشتے نظر آتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کر دی۔

خبر پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بہاولپور ڈویژن میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور مری سمیت بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہیگا۔ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو دلفریب بنا دیا، دیگر شہروں میں بھی ہر طرف موسم بہار نے رنگ جما دیا۔

مغربی ہواوں کا سلسلہ شمالی بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں موجود۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*