Buy website traffic cheap


عید کے دن موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے آج قوی امکانات ہیں جس کے بعد ممکنہ طور پر کل پاکستان بھر میں عید منائی جائے گی تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ خیبر پختون خواہ کے کئی اضلاع میں آج عید منائی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ میں زیادہ گرمی پڑے گی تاہم لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، کشمیر ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ، پشاور ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے واضح امکانات موجود ہیں ۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیا ت کی جانب سے عید کے موقع پر کراچی کے شہریوں کیلئے ضروری ہدایات جاری کی گئیں ہیں جس میں کہا گیا کہ کراچی کے رہنے والے بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں ۔