Buy website traffic cheap


واٹس ایپ گروپ ویڈیو کالنگ فیچر میں اہم پیش رفت

کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری اختیار کرنے کے پیش نظر لاک ڈاون کے باعث تمام تر تعلیمی ادارے، کاروبار اور دفاتر بھی بند ہوگئے ہیں۔لاک ڈاو ن کی اس صورتحال میں گھر پر موجود لوگوں کی جانب سے تمام تر کام آن لائن کیا جا رہا ہے اور ضمن میں صارفین ویڈیو کالنگ کی ایپس کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔

زوم اور اسکائپ جیسی دیگر ایپس میں لوگ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے جڑ سکتے ہیں اور ان ایپس کی مانگ میں اضافہ دیکھتے ہوئے واٹس ایپ نے بھی اپنے گروپ ویڈیو کالنگ میں اہم پیش رفت کرنے کا عندیہ دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق پیغامات اور ویڈیو کالنگ کے مقبول ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے گروپ ویڈیو کالنگ میں مزید لوگوں کو شامل کرنے کی گنجائش میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

فی الحال اس وقت واٹس ایپ پر اگر صارفین ویڈیو کالنگ کریں تو ایک وقت میں 4 لوگ ایک ساتھ ج±ڑ سکتے ہیں لیکن وبا کے پیشِ نظر اب واٹس ایپ صارفین کی گنجائش میں اضافہ کر رہا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے ابھی اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گروپ ویڈیو کالنگ میں کتنے لوگوں میں اضافہ کر رہا ہے جب کہ فیچر کو واٹس وایپ میں شامل کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی تاحال نہیں کیا گیا ہے۔