Buy website traffic cheap

بچے

دنیا میں ہر8 سیکنڈ بعد ایک بچے کی پیدائش ہوتی ہے: رپورٹ

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس پر روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں – مگر دنیا کی آبادی روکنے کا نام ہی نہیں لے رہی-
حل ہی میں سپریم کورٹ کی جانب سے نہ صرف بار بار اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے بلکہ اس معاملے پر چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں سمپوزیم بھی کرایا ہے۔
اگر ہم دنیا کی آبادی کے بارے میں کچھ اعدادو شمار پیش کر رہے ہیں جو امریکی ادارہ شماریات سے لیے گئے ہیں۔ توہم دنیا کی مجموعی آبادی کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیں گے ۔ ہفتے کی رات (آج) 8 بج کر 55 منٹ پر لیے گئے اعدادو شمار کے مطابق دنیا کی کل آبادی 7 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ 49 ہزار 149 نفوس پر مشتمل ہے۔ مذکورہ وقت تک دنیا بھر میں 3 لاکھ 36 ہزار 278 افراد پیدا جبکہ ایک لاکھ 41 ہزار 92 افراد وفات پاچکے ہیں۔
یوں دنیا کی آبادی میں مجموعی طور پر صرف آج کے روز ایک لاکھ 95 ہزار 186 افراد کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ سالِ نو کے پہلے پانچ روز میں دنیا کی آباد ی میں10 لاکھ 90 ہزار 532 افراد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ امریکہ کے ادارہ شماریات کے مطابق دنیا میں اوسطاً ہر 8 سیکنڈ کے بعد ایک نئی پیدائش ہوتی ہے جبکہ ہر 11 سیکنڈ میں ایک شخص دنیا چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔دنیا کی آبادی میں ایک شخص کے اضافے میں اوسطاً 19 سیکنڈ لگتے ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ آبادی کا حامل ملک چین ہے جس کی آبادی ایک ارب 41 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار 230 نفوس پر مشتمل ہے ۔ بھارت ایک ارب 36 کروڑ 16 لاکھ 19 ہزار 279 افراد کے ساتھ دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ آبادی کے لحاظ سے امریکہ تیسرے(32 کروڑ 79 لاکھ 66 ہزار 579) ، انڈونیشیا چوتھے (26 کروڑ 82 لاکھ 7 ہزار 851) ، برازیل پانچویں (21 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 336) نمبر پر ہے۔ آبادی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جس کی آبادی 20 کروڑ 27 لاکھ 59 ہزار 260 نفوس پر مشتمل ہے۔ دنیا کی آبادی میں پاکستان کا حصہ 2 اعشاریہ 65 فیصد ہے ۔ پاکستان کی شہری آبادی 39 اعشاریہ 8 فیصد ہے ، یعنی پاکستان کے 8 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 983 افراد شہروں میں قیام پذیر ہیں۔