Buy website traffic cheap


واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

لاہور: (ویب ڈیسک) یوں تو سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی زیر ملکیت ایپ وٹس ایپ نت نئے فیچر متعارف کراتی رہتی ہے تاکہ صارفین ان نئے فیچرز سے مستفید ہو سکیں، انہی فیچرز میں سے ایک اور نیا فیچر وٹس ایپ متعارف کرا دیا ہے ۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کال ویٹنگ الرٹ کی سہولت حاصل ہو سکے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیچر آئی او ایس ورژن میں نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وٹس ایپ میں وائس کال کا فیچر لگ بھگ 4 سال قبل متعارف کرایا گیا تھا جس کو بعد میں مزید بہتر کرتے ہوئے گروپ وائس کالنگ اور کال کے دوران ویڈیو چیٹ پر منتقل ہونے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

لیکن اب تک اس ایپ میں کال ویٹنگ کا فیچر دستیاب نہیں تھا جو کہ عام موبائل فون کالز کے دوران کام کرتا ہے یوں کہہ لیں کہ واٹس ایپ نے موبائل آپریٹرز کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور موثر ہتھیار متعارف کرادیا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ کسی دوست سے بات کرتے ہوئے دوسری کال آنے پر علم نہیں ہوتا تھا اور ایک کال ختم ہونے کے بعد مس کال الرٹ ملتا تھا۔ اب اس نئے فیچر سے اس مسئلے کو حل کردیا گیا ہے اور اب کسی سے بات کرتے ہوئے بھی صارف کے سامنے ایک الرٹ آئے گا کہ کوئی اسے کال کر رہا ہے اور وہ چاہے تو موجودہ کالر سے رابطہ ختم کرکے آنے والی کال ریسیو کرلے یا کٹ کردے۔ تاہم ابھی اس فیچر کو مزید بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے کیونکہ ایپ نے دونوں کالز کو اکٹھا کرنے کا آپشن نہیں دیا گیا جیسے عام کالز میں ہوتا ہے۔ اسی طرح موجودہ کال کو ہولڈ کراکے آنے والی کال کو موصول کرنے کا آپشن بھی نہیں۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ ورژن 2.19.352 میں دیا گیا ہے اور خودکار طور پر ان ایبل ہوجاتا ہے۔ اگر ابھی آپ کو یہ فیچر نظر نہیں آرہا تو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں یا انتظار کرلیں، چند دن میں یہ سہولت سب کو دستیاب ہوگی۔