پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے نام کے حوالے سے علی ترین کا اہم اعلان
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے خرید کر نام کیلئے ووٹنگ کرائی تھی مگر اب دو ناموں کے مابین ٹائی میچ ہونے کی وجہ سے علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے نام کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے –
ذرائع کے مطابق : پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام فائنل کرنے کے حوالے سے علی ترین تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ملتان کی ٹیم کا نام فائنل کرنے کیلئے 4 ناموں کی ووٹنگ کرائی تھی لیکن 2 ناموں کے مابین میچ ٹائی ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام رکھنے کیلئے 4 نام شارٹ لسٹ کرکے ان کیلئے ووٹنگ کرائی تھی لیکن ان میں سے 2 ناموں کو برابر ووٹ ملے ہیں۔ علی ترین نے چھٹی ٹیم کا نام ملتان برقرار رکھا لیکن اس کے آگے سلطان تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ملتان کے ساتھ ملنگز، جنوبیز، سینٹس، بہادرز کے 4 ناموں کیلئے ووٹنگ کرائی تھی ۔ اس ووٹنگ میں 66 ہزار 560 لوگوں نے حصہ لیا لیکن ملنگز اور بہادرز کو ایک جتنے 34 فیصد ووٹ ملے جس کے باعث نام فائنل نہیں کیا جاسکا۔ ووٹنگ کا رزلٹ ٹائی ہونے پر علی ترین نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ جنوبی پنجاب کے گلی محلوں میں جائیں گے اور لوگوں سے پوچھیں گے کہ ٹیم کا نام کیا رکھا جائے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم علی ترین نے تقریباً 73 کروڑ روپے میں خریدی ہے۔