بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟ دو نام سامنے آگئے

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟ دو نام سامنے آگئے

لاہور (ویب ڈیسک)‌ ورلڈکپ کے دوران پاکستان کا نائب کپتان کون ہوگا، 2 نام سامنے آگئے، نائب کپتانی کیلئے شعیب ملک اور بابر اعظم کے درمیان مقابلہ، باقاعدہ اعلان ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کے ساتھ متوقع۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ 2019 کے آغاز میں چند ہی روز باقی ہیں۔ اس سلسلے میں ورلڈکپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں بھرپور تیاریاں کرنے میں مصروف ہیں۔ جبکہ پاکستانی ٹیم بھی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ آئندہ چند روز میں ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔ جبکہ ٹیم کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ کے دوران پاکستان کے نائب کپتان کے نام کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی کیلئے 2 امیدوار سامنے آئے ہیں۔ قومی ٹیم کی نائب کپتانی کیلئے شعیب ملک اور بابر اعظم کے درمیان مقابلہ ہے۔ شعیب ملک چونکہ ورلڈکپ کے فوری بعد ریٹائر ہو جائیں اچگے، اس لیے مینیجمنٹ بابر اعظم کو مستقبل کے کپتان کے طور پر تیار کرنا چاہتی ہے۔ مینیجمنٹ بابر اعظم کو نائب کپتان بنانے کی خواہاں ہے۔ تاہم اس کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی کی جانب سے کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*