Buy website traffic cheap


دپیکا پڈوکون رنویر سنگھ سے خفاء : مگرکیوں؟

لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ دپیکا میرے اسٹائل کی عادی ہوچکی ہیں کیوں وہ اب مجھ سے اچھی طرح واقف ہیں تاہم ان کو مجھ سے ایک شکایت بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق : گزشتہ سال رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی انڈسٹری میں خاصی مقبولیت کی حامل ہے، شادی کے بعد بھی یہ دونوں اداکار نجی زندگی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ زندگی میں بھی دوستوں کی طرح رہتے ہیں، انڈسٹری میں رنویر سنگھ کا چلبلا اسٹائل مشہور ہے جس پر انہیں کئی بار تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ ان دنوں فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، دوران شوٹنگ رنویر سنگھ سے سوال پوچھا گیا کہ دپیکا آپ کے اسٹائل کو دیکھ کر کیا محسوس کرتی ہیں؟ تو جواب میں رنویر سنگھ نے کہا کہ دپیکا میرے انداز اور اسٹائل کو دیکھ کرعادی ہوچکی ہیں کیوں کہ وہ میری شخصیت اور طبیعت سے اچھی طرح واقف ہوچکی ہیں۔

رنویر نے مزید بتایا کہ یہ بات ضرور ہے کہ دپیکا کو مجھ سے ایک شکایت رہتی ہے کہ میں ہر 6 ماہ میں مختلف شخص بن جاتا ہوں۔