Buy website traffic cheap


ورلڈ کپ 2019: پاک بھارت مقابلہ مشکلات کا شکار

لاہور(ویب ڈیسک)‌ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت نے کہا تو پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق :‌بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے حوالے سے صورتحال کچھ روز بعد واضح ہو گی، اگر میگا ایونٹ کے وقت بھارتی حکومت محسوس کرتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے تو ہم ایسا ہی کریں گے، ظاہر ہے کہ بھارتی ٹیم نہیں کھیلے گی تو پاکستان کو پوائنٹس ملیں گے، اگر فائنل میں دونوں ٹیمیں مقابلہ ہوئیں تو پاکستان بغیر میچ کھیلے چیمپئن بن جائے گا، ابھی تک بی سی سی آئی کی اس حوالے سے آئی سی سی کیساتھ کوئی بات نہیں ہوئی۔ دریں اثناء بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کے آخری ہفتے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پاک بھارت میچ کا معاملہ بھی زیرِ غور آسکتا ہے۔ یاد رہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد بھارتی سپورٹس حکام بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف اور کھیلوں کو سیاست سے آلودہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈکپ ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں شیڈول ہے۔