بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> پاکستان جانے کی اجازت ہے یا نہیں؟ سدھو کا بھارتی دفتر خارجہ کو تیسرا خط

پاکستان جانے کی اجازت ہے یا نہیں؟ سدھو کا بھارتی دفتر خارجہ کو تیسرا خط

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی دفترخارجہ کو لکھے گئے تیسرے خط میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ابھی تک کرتار پور جانے کی اجازت نہیں دی،بھارتی حکومت کو اعتراض ہے تو بتا دے کہ پاکستان جانے کی اجازت ہے یا نہیں؟

تفصیلات کے مطابق : نوجوت سنگھ سدھونے بھارتی وزیرخارجہ کولکھے گئے تیسرے خط میں کہا ہے کہ حکومت نے ابھی تک کرتار پور جانے کی اجازت نہیں دی،بھارتی حکومت کو اعتراض ہے تو بتا دے کہ پاکستان جانے کی اجازت ہے یا نہیں؟ یاددہانی کے باوجود واضح نہیں کیا جا رہا ہے،بھارتی حکومت روکنا چاہتی ہے تو صاف صاف بتا دے،تاخیری حربوں سے دورے کی منصوبہ بندی میں مشکل ہو رہی ہے،حکومت کم از کم میری درخواست کا جواب تو دے ، بھارتی حکومت سے اگر اجازت نہ ملی تو قانون پسند شہری کی طرح پابندی کروں گا اور دیگر یاتریوں کی طرح پاکستان جاﺅں گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے ، پاکستانی حکام کی جانب سے افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، وزیراعظم عمران خان 9نومبر کو افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*