بنیادی صفحہ -> دلچسپ و عجیب -> خواتین کن مہینوں میں پیداہونیوالے مردوں پر فدا ہوتی ہیں؟
خواتین

خواتین کن مہینوں میں پیداہونیوالے مردوں پر فدا ہوتی ہیں؟

لاہور(ویب ڈیسک): اللہ نے پوری کائنات میں ہرچیزجوڑے کی شکل میں پیدا کی ہے اوران کے درمیان فطری طورپر کشش پائی جاتی ہے. دنیابھرکے مردوں کی کوشش ہوتی ہیں کہ کسی نہ کسی طرح خواتین ان پرفداہوجائیں اوراس کے لیے وہ بہت سے طریقے آزماتے رہتے ہیں لیکن علم نجوم کے مطابق بعض مرد ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں ایسی قدرتی خصوصیات ہوتی ہیں کہ خواتین ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں. حالیہ رپورٹ کے مطابق زیادہ ترخواتین برج جدی یعنی 22 دسمبرسے لیکر 22 جنوری تک پیداہونیوالے مرد حضرات پر سب سے زیادہ فداہوتی ہیں. اس کے علاوہ برج میزان (23ستمبر تا23اکتوبر) ، برج اسد (23جولائی تا 22اگست) اور برج جوزا(21مئی تال 20جون) ایسے بروج ہیں جن میں خواتین سب سے زیادہ دلچسپی لیتی ہیں. ان مہینوں میں پیداہونیوالے مرد قدرتی طورپرزیادہ حسین، شرمیلے اوررومانوی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے خواتین ان کی طرف کھنچی چلی آتی ہیں.

خاتون نے اپنے وزن سے دوست کی جان لے لی
لاہور(ویب ڈیسک )کسی کو قتل کرنے کے لیے کون کون سے آلے استعمال ہو سکتے ہیں۔ یقیناً آپ کے ذہن میں ان آلات کی ایک لمبی فہرست آگئی ہو گی۔ اس فہرست میں ایک اور آلے کو بھی شامل کر لیجیے۔ وزن، جی ہاں کوئی اپنے وزن کو بھی کسی دوسرے کو قتل کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔امریکی ریاست پنسلوانیا میں وزنی خاتون ونڈی تھامس نے اپنے سے نصف وزن کے دوست کو دبا کر اس کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق ڈیڑھ سو کلوگرام وزنی ونڈی تھامس کا اپنے دوست سے جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے وقت خاتون نشے میں تھی، خاتون نے پہلے چھری اور میز کے پائے سے دوست کو زخمی کیا اور پھر اپنے دوست کے منہ پر لیٹ کر دوست کا دم گھوٹ کر اس کو جان سے ہی مار ڈالا۔فربہ خاتون کے دوست کینو بٹلر کا وزن صرف 54 کلو گرام تھا یعنی خاتون کے وزن سے تقریباً آدھا۔پولیس کی جانب سے قتل کو تیسرے درجے کا قتل قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، خاتون کو 18 سے 36 سال سزا کا امکان ہے۔خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک حادثہ تھا، جھگڑے کے دوران ونڈی خود کو سنبھال نا سکیں اور کینو بٹلر پر گر گئیں، دم گھٹنے کی وجہ سے کینو کی موت واقع ہو گئی۔ونڈی بٹلر کا کہنا ہے کہ انہیں جب ہوش آیا تو اندازہ ہوا کہ ان سے کیا سرزد ہو گیا، انہوں نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا۔شاید حوالات میں ان خاتون کو اپنا وزن کم کرنے کا موقع ملے۔یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ کا کوئی دوست اگر وزن میں زیادہ ہے تو اسے فوری طور پر وزن کم کرنے کا مشورہ دے دیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*