بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> کرکٹ سے لگن،امپائرز ریفریز ورکشاپ میں9خواتین شامل
women umpire

کرکٹ سے لگن،امپائرز ریفریز ورکشاپ میں9خواتین شامل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ میں خواتین کی بڑھتی تعداد سے ان کی کھیل سے لگن کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔قومی خواتین کرکٹراب امپائرنگ کے شعبے میں بھی قسمت آزمارہی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا عزم کررکھا ہے۔جس کا ثبوت امپائرنگ کے شعبے میں بھی قومی خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت ہے۔پی سی بی نے ملک بھر میں امپائرز اینڈ میچ ریفریز ورکشاپ کے انعقاد کا آغاز کردیا ہے۔سالانہ ورکشاپ میں مردوں کے ساتھ ساتھ9خواتین امپائرز بھی شرکت کررہی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ 3روزہ ورکشاپ میں 5خواتین امپائرز، جن میں شکیلہ رفیق، صباحت رشید، ناذیہ نذیر، عافیہ امین اور حمیرا فرح نے شرکت کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*