Buy website traffic cheap


چیچنیا کی آمنہ کے غیر فطری حسن نے پوری دنیا کو حیران کردیا

روس: روس میں ان دنوں ایک گیارہ سالہ لڑکی آمنہ کا بہت چرچا ہے جس کے قدرتی حسن نے دنیا کو ششدر کررکھا ہے۔ آمنہ آپینڈیوا کے ایک آنکھ نیلی اور دوسری ڈارک براون ہے۔ جبکہ وہ مکمل طور پر البینو یا سورج مکھی کی کیفیت کی شکار ہے۔

اس لڑکی کی تصاویرچیچنیا کی ایک مشہور فوٹوگرافر آمنہ ارسکوفا نے کھینچی اور اسے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر پوسٹ کیا جسے معمول سے دس گنا زائد افراد نے شیئر کیا اور لڑکی کے خاص چہرے اور حسن کی تعریف کی ہے۔ بعض افراد نے اسے آسمانی حسن قرار دیا ہے تو کچھ لوگوں نے تصاویر کی صداقت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نوعمر آمنہ کی تصاویر پر 10 ہزار سے زائد لائکس موصول ہوچکے ہیں۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق آمنہ کا تعلق چیچنیا کے ایک چھوٹے سے گاو¿ں قشلوئے سے ہے اور اس کے حسن کا راز دو جینیاتی امراض میں پوشیدہ ہے۔ اول البینزم یا سورج مکھی جس میں جلد کا رنگ دودھیا ہوجاتا ہے دوم وہ ہیٹروکرومیا کی شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کی دونوں آنکھوں کی رنگت ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے۔ اگرچہ ایک ہی انسان میں یہ دونوں کیفیات ایک ساتھ اثر انداز نہیں ہوتیں لیکن آمنہ کے معاملے میں دونوں جینیاتی خامیاں ایک ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ یہ تصاویر فوٹوشاپ سےتبدیل کی گئی ہیں کیونکہ 11 سالہ آمنہ کو اب تک ذاتی فیس بک یا انسٹاگرام اکاو¿نٹ سامنے نہیں آسکا تاہم تصاویر لینے والی آمنہ کا اصرار ہے کہ یہ شرمیلی لڑکی اپنے گاو¿ں میں رہتی ہے اور حقیقت میں تصاویر سے زیادہ خوبصورت ہے۔