Buy website traffic cheap


تجارتی اصلاحات سے تاجر برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک) صدر ورلڈ بینک نے کہاہے کہ پاکستان میں کاروباری آسانی کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، ہم مزید اصلاحات کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے زیراہتمام تجارتی اصلاحات نمائش کی تقریب خطاب کرتے ہوئے صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ ہم مزید اصلاحات کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان میں کاروباری آسانی کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تجارتی اصلاحات کا مقصد معاشی استحکام ہے ، تجارتی اصلاحات سے محصولات کی وصولی آسان ہوگی ۔ صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ اصلاحات سے درمیانے اورچھوٹے درجے کے کاروبار میں بہتری آئےگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صوبائی اور وفاقی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے۔ تجارتی اصلاحات سے تاجر برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔