بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> ملک میں سستے گھروں کی تعمیر : عالمی بینک بھی میدان میں آگیا
عالمی بینک
عالمی بینک

ملک میں سستے گھروں کی تعمیر : عالمی بینک بھی میدان میں آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے عالمی بینک کی جانب سے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے جبکہ ورلڈ بینک کی جانب سے مزید 7 کروڑ ڈالر ابھی موصول ہونے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : جون 2018 میں ہاﺅسنگ کے شعبے کے فروغ کے لیے قائم ہونے والی پی ایم آر سی نے اب تک اس کام کے لیے 1.2 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ پی ایم آر سی کے سی ای او مدثر ایچ خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں جنرل ہاﺅسنگ کے لیے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ دیگر 7 کروڑ ڈالر ابھی موصول ہونا ہیں اور اس رقم کا استعمال ملک میں کم خرچ گھروں کے فروغ کے لیے کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے بینکوں سے کم قیمت پر رقم حاصل کی جاتی ہے جبکہ بینکوں کو ہاﺅسنگ کے لیے طے شدہ سود پر رقم دینے کی اجازت ہے۔ بینک الفلاح اور عسکری بینک کو پی ایم آر سی سے رقم موصول ہوچکی ہے جبکہ اسلامک بینک سمیت دیگر 2 بینک رقم دینے والوں سے رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے کم خرچ گھروں کے منصوبے پر مذاکرات کر تے ہوئے اس کے طریق کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم بینکوں کی جانب سے اگلے 6 ماہ میں استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ گھروں کی کمی کے باعث بینکوں اور دیگر سرمایہ کاروں کے پاس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع ہے خصوصی طور پر ایسا شعبہ جو حکومت کی سماجی و معاشی ایجنڈا میں اہم ترجیح ہے۔

سعودی عرب کا پاکستان میں 30 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
لاہور(ویب ڈیسک): سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران 30 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں، 18 ارب ڈالرز آسان شرائط پر قرض کی مد میں جبکہ 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی، سرمایہ کاری کے معاملات سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران طے پائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل بہت بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ایک امریکی جریدے کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران سرمایہ کاری پیکج میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔یہ پہلا موقع ہوگا جب سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ پاکستان کیلئے اعلان کردہ اقتصادی پیکج میں مزید اضافہ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 6 یا 12 ارب ڈالرز کی بجائے 30 ارب ڈالرز کا اقتصادی پیکج دینے والا ہے۔اس پیکج میں 18 ارب ڈالرز آسان شرائط کا قرض جبکہ 12 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکج شامل ہوگا۔ اس حوالے سے تمام معاملات وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد سلمان کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی سال سے تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، تاہم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ خاص پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوئے، اسی باعث سعودی ولی عہد نے ناصرف پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، بلکہ پاکستان کیلئے اقتصادی پیکج میں مزید اضافے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*