بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> ورلڈکپ ؛ جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 242 رنز کاہدف دیدیا

ورلڈکپ ؛ جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 242 رنز کاہدف دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) برمنگھم: ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پچ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر سے ہوا، وقت ضائع ہونے پر فی اننگز میں ایک اوور کی کٹوتی کی گئی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پچ پر نمی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دی۔ کیوی کپتان کا فیصلہ بولرز نے درست ثابت کردکھایا اور نپی تلی بولنگ سے بلے بازوں کو شروع سے ہی دباؤ کا شکار کیے رکھا، عمدہ بولنگ کی بدولت پروٹیز مقررہ 49 اوورز میں 6 وکٹوں پر 241 رنز ہی بنا سکے۔ جنوبی افریقی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپننگ جوڑی 9 رنز پر ہی ٹوٹ گئی، ڈی کوک صرف 5 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی نے تجربہ کار ہاشم آملہ سے مل کر دوسری وکٹ پر 50 رنز جوڑے، ڈوپلیسی 23 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ مارکرم اور آملہ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم 111 کے مجموعے پر آملہ مارکرم کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 55 رنز بنائے۔ 136 پر مارکرم کے پویلین لوٹنے پر جارح مزاج ڈیوڈ ملر اور وینڈر ڈوسن نے 72 رنز جوڑ کر مجموعے کو 208 تک پہنچایا، ملر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*