Buy website traffic cheap


دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی

لاہور(ویب ڈیسک): دنیا کی 500 با اثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور مفتی تقی عثمانی سمیت 18 مسلم شخصیات شامل ہیں۔

اردوان کے رائل اسلامک سٹریٹجک سنٹر کی جانب سے مسلم دنیا کے 500 با اثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان سر فہرست ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مذہبی سکالر مفتی تقی عثمانی کو چھٹے نمبر پر با اثر ترین مسلم شخصیت قرار دیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان 29 ویں اور معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان با اثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہیں جبکہ دبئی کے شیخ محمد بن زید النہیان 15 ویں اور حزب اللہ کے حسن نصراللہ 23 ویں نمبر پر ہیں۔ مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صالح اس فہرست میں 46 اور عراق کے سیاسی رہنما مقتدا الصدر 47 ویں نمبر پر ہیں۔ با اثر اسلامی شخصیات کی فہرست میں ملالہ یوسفزئی، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ، معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک، پاکستانی مذہبی رہنما شیخ محمد الیاس عطار قادری، ڈاکٹر عطا الرحمان، عمر سیف اور عرفان صدیقی بھی شامل ہیں۔ دیگر پاکستانیوں میں ڈاکٹر عبدالقدیر، سابق وزیراعظم نواز شریف، مولانا فضل الرحمن، ڈاکٹر فرحت ہاشمی، ڈاکٹرطاہر القادری، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، جاوید غامدی، بلقیس ایدھی، منیبہ مزاری، شرمین عبید چنائی اور عابدہ پروین شامل ہیں۔