دنیا کی خبریں

امریکی ایوان نے 3 کھرب ڈالر کے معاشی بچاؤ پیکج کی منظوری دیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویٹو کی دھمکی کے باوجود کورونا کے اثرات سے نکلنے کے لیے 3 کھرب ڈالر کے معاشی بچاؤ پیکج کی منظوری دے دی۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کیے گئےبل کی حمایت میں 208 جب کہ مخالفت میں 199 ووٹ پڑے، 14 […]

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک حادثہ، 24 مزدور ہلاک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک حادثے میں 24 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 50 سے زائد مزدوروں سے بھرا ٹرک بھارتی شہر حیدر آباد سے اتر پردیش کے علاقے اوریا جا رہا تھا کہ ایک اور ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کے […]

ٹرمپ نے دوبارہ چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ چین نے کورونا وبا سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو وہ اس سے تعلقات ختم کر دیں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران […]

کورونا،دبئی میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز کیلئے گولڈن ویزے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں کورونا وائرس کے دوران خدمات انجام دینے والے غیر ملکی ڈاکٹرز کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کورونا وائرس کے دوران دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہا […]

دنیا کو اب کورونا کیساتھ ہی جینا پڑے گا:عالمی ادارہ صحت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس شاید کبھی بھی ختم نہ ہو اور دنیا کو اس کے ساتھ ہی جینا پڑے گا۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈبلیوایچ او مائیکل ریان کا جینیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانی آبادی میں ایک نیا وائرس داخل ہواہے لہذا […]

سعودی عرب کا کورونا کے باعث عید الفطر پر مکمل کرفیو کا اعلان

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر عیدالفطر پر مکمل کرفیو کا اعلان کر دیا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچنے کے لیے مقرر تمام حفاظتی اقدامات میں رمضان کے آخر […]

افغانستان میں دھماکہ،ہسپتال پر حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران دھماکے اور ایک میٹرنٹی ہسپتال پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ مشرقی افغان صوبے ننگر ہار میں ایک پولیس افسر کے جنازے کے دوران کیا گیا جبکہ ہسپتال پر حملہ افغان دارالحکومت کابل میں کیاگیا ہے جہاں مسلح […]

داعش کا علاقائی سربراہ شیخ خراسانی،افغانستان سے گرفتار

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرقِ بعید میں داعش کا سربراہ، ضیاء الحق عرف ’’شیخ عمر خراسانی‘‘ اپنے دو سینئر ساتھیوں سمیت کابل سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر شیخ خراسانی کے ساتھ گرفتار ہونے والے دو افراد میں سے ایک اس کا ترجمان صہیب اور […]

کورونا کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا:عالمی ادارہ صحت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر بعض ملکوں میں کورونا وائرس کے کیسز نہایت معمولی بھی رہے لیکن جڑ سے ختم نہ کیے گئے تو خدشہ ہے کہ یہ وبا دوبارہ سر اٹھاسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم اور ایمرجنسی چیف مائیکل ریان نے آن لائن نیوز […]

ایرانی بحریہ نے میزائل مار کر اپنا ہی جہاز ڈبودیا،40 فوجی ہلاک

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)خلیج عرب میں ایران فوج کی جنگی مشقوں کے دوران میزائل لگنے سے 40 ایرانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ عرب نیوز کے مطابق خلیج عرب میں جاسک کے ساحل قریب ایرانی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران جنگی بیڑے سے غلطی سے میزائل فائر ہوگیا جو ایرانی نیوی کی کشتی کنارک کو جا لگا جس […]