بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> یاسرشاہ نے دنیائے کرکٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑدیا
یاسرشاہ

یاسرشاہ نے دنیائے کرکٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑدیا

لاہور(ویب ڈیسک): یاسرشاہ نے دنیائے کرکٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑدیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپنریاسرشاہ 33 ٹیسٹ میچوں میں تیزترین 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلربن گئے ہیں. انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کیخلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں دیا ہے. یاسرشاہ نے یہ اعزازکیویزبلے بازولیم ایڈگاریچرڈ کو آؤٹ کرکے حاصل کیا ہے. اس سے پہلے یہ اعزازجنوبی افریقہ کے گیندبازکلیری گریمیٹ کے پاس تھا جوانہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں حاصل کیا تھا لیکن یاسرشاہ نے یہ اعزازصرف 33 میچوں میں ہی حاصل کرلیا ہے. یادرہے کہ یاسرشاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کی وجہ سے وہ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے تھے اورتیسرے میچ میں انہیں صرف پانچ شکاردرکارتھے جنہیں انہوں نے باآسانی حاصل کرلیا.

پوری قوم یاسرشاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے
لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم یاسرشاہ کے رکارڈ کا انتظار کر رہی ہے. ویسے تو تمام رکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں. جب سو سال پرانا رکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے. یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کیلیے سنگ میل ہے. یادرہے کہ پاکستانی سپنریاسرشاہ 33 ٹیسٹ میچوں میں اب تک 198 وکٹ لے چکے ہیں اورسوسالہ ریکارڈ توڑنے کے لیے انہیں صرف دوشکارچاہیے اورامید ظاہرکی جارہی ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ میں ہی وہ یہ سنگ میل طے کرلینگے اورتیزترین باؤلربن جائینگے جنہوں نے محض 33 ٹیسٹ میچوں میں یہ اعزازحاصل کیا.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*