یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دےدی
لاہور(ویب ڈیسک )یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دبئی ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز کیویز ٹیم 312 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، یاسر شاہ نے ایک مرتبہ پھر تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے مجموعی طور پر میچ میں 14 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، اور اس طرح انہوں نے ایک میچ میں 14 وکٹیں لینے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ میچ میں حسن علی نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ بلال آصف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو روس ٹیلر 49 اور ٹام لیتھم 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے مجموعی اسکور 146 تک پہنچایا تو لیتھم 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹیلر بھی 82 رنز بنا کر بلال آصف کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ہنری نکلز 77، واٹلنگ 27، گرینڈ ہوم 14، نیل واگنر 10، ایش سودھی 2 اور ٹرینٹ بولٹ بغیر کوئی رنز بنائے آو¿ٹ ہوئے۔یاسر شاہ نے میچ میں 184 رنز کے عوض 14 وکٹیں حاصل کیں اور اس کارکردگی پر انہیں ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔