زائرہ وسیم نے اپنا انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاو نٹ ڈیلیٹ کردیا
مذہب سے قربت کی وجہ سے شوبز کو خیر آباد کہنے والی سابق بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنا ٹوئٹر اور انٹاگرام اکاو نٹ ڈیلیٹ کر دیا۔سابق بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے حال ہی میں ٹڈیوں کے حملے سے متعلق قرآن پاک کی ایک آیت اپنے ٹوئٹر اکاو نٹ پر شیئر کی تھی جس کے بعد صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی جانے لگی۔
زائرہ وسیم نے ٹڈیوں کے حملے سے متعلق قرآن پاک کی سور ة الاعراف کی آیت نمبر 133 کا حوالہ دیا تھا۔سابق بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے قرآن پاک کی آیت شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی جس کے بعد زائرہ نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاو¿نٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔صارفین کی جانب سے زائرہ وسیم پر تنقید کا سلسلہ ابھی بھی نہ تھم سکا، اب سوشل میڈیا صارفین زائرہ کو ان کے فیس بک پیج پر تنقید کر رہے ہیں، انہوں نے وہاں بھی یہی پوسٹ شیئر کی تھی۔