Buy website traffic cheap


زلمے خلیل زاد کی طالبان رہنما ملا عبدالغنی سے ملاقات

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغان امن عمل کی کوششوں کے سلسلے میں طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر پہنچ گئے ہیں۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بدھ کو افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے قطر میں ملاقات کی جس میں قیدیوں کی رہائی، انٹرا افغان مذاکرات اور امریکا طالبان امن معاہدے پر بات چیت کی گئی۔