بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین ضمیر چوہدری دارالامرا کے ممبر بن گئے

پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین ضمیر چوہدری دارالامرا کے ممبر بن گئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین ضمیر چودھری برٹش ہاؤس آف لارڈز کے ممبر بن گئے۔ ضمیر چودھری اگلے چند دنوں میں حلف اٹھائیں گے۔

بیسٹ وے گروپ کے چیف ایگزیکٹو ضمیر چودھری کو سابق وزیراعظم تھریسامے نے ہاؤس آف لارڈ کی ممبرشپ کے لیے نامزدہ کیا تھا جس کا باقاعدہ اعلان آج کر دیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں ضمیر چودھری کا کہنا تھا کہ ہاؤس آف لارڈ کا ممبر بننا ان کے لیے اور اعزاز کی بات ہے۔ ضمیر چوہدری نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کے لیے متحرک کردار ادا کرتے رے ہیں، جس کے اعتراف میں انہیں صدر پاکستان کی جانب ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*