بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

لاہور(ویب ڈیسک) اسلام آباد: نیب کی حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق : آصف زرداری کو شوگر لیول میں کمی اور بلڈ پریشر کی بھی شکایت ہے۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر اظہر کیانی کو آصف زرداری کے چیک اپ کے لئے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی بلایا گیا جہاں انہوں نے صدر پیپلز پارٹی کا طبی معائنہ کیا۔ دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا یہ معمول کا طبی چیک اپ ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ناسازی سے متعلق انہیں اب تک اطلاع نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ نیب نے 10 جون کو سابق صدر آصف علی زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*