بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> زرین خان کو ہراساں کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
زرین خان
زرین خان

زرین خان کو ہراساں کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے ایک نوجوان لڑکے کی پٹائی کردی یہ واقع تب پیش آیا جب نوجوان لڑکے نے بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی – جس کے بعد اداکارہ نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کردی –
ذرائع کے مطابق : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زرین خان بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک سٹور کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرکے واپس جارہی تھیں کہ اسی دوران انہیں مداحوں نے گھیر لیا۔ ہزاروں کی تعداد میں موجود نوجوانوں کا سنبھالنا سکیورٹی کے بس میں نہ رہا اور زرین خان کا گاڑی تک پہنچنا مشکل ہوگیا۔ نوجوانوں کے رش میں پھنسی زرین خان کو مختلف اطراف سے ہراساں کرنے کی کوششیں کی گئیں اور جب ان کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا تو انہوں نے پیچھے موجود نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ زرین خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کبھی کبھار معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لینا ضروری ہوجاتا ہے، پھر کچھ اور سوچا نہیں جاسکتا۔’ ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ یہی سوچا ہے کہ جو بھی مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کرے گا تو میں اسے وہیں سبق سکھا دوں گی‘۔ زرین خان نے کہا کہ ان کے اداکارہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی انہیں ہاتھ لگا سکتا ہے، کسی کو حق نہیں کہ وہ انہیں نامناسب انداز میں ہاتھ لگائے، ’میں ایک عورت ہوں، اور ہر عورت کو یہ حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے اور کام کرسکے‘۔

گزشتہ سال بالی ووڈ باکس آفس پر کس فلم کا راج رہا ؟
تینوں خانز کی فلموں کا فلاپ
لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں گزشتہ سال تینوں خانز کیلئے خاص اچھا نہیں رہا اور ان کی فلمیں مداحوں کو خوش کرنے میں ناکام رہی مگر ناکامی کا سامنا کرنے کے باوجود تینوں خانز کی فلمیں بالی ووڈ میں گزشتہ سال 2018 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہے – جس کے بعد تینوں خانز اس بات پر بہت خوش تو ہے مگر مداحوں کی جانب سے فلموں کو ناپسند کرنے پر ان کو بہت افسوس بھی ہے – اور حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلموں کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے –
ذرائع کے مطابق : بالی ووڈ میں گزشتہ سال فلم’’سنجو‘‘نے دنیا بھر سے 5 سو کروڑ 78 لاکھ روپے کماکر 2018 کی سب سے زیادہ آمدنی والی فلم بن گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر جس فلم نے دنیا بھر میں سب سےزیادہ کمائی کی وہ دپیکا پڈوکون کی فلم’’پدماوت‘‘ہے جس نے مجموعی طور پر 5 سو کروڑ 46 لاکھ کمائے۔ رنویر سنگھ کی فلم’’سمبا‘‘ 3 سو کروڑ 10لاکھ کے ساتھ تیسرے نمبر پررہی۔ اس طرح چوتھے نمبر پر سلمان خان کی ’’ریس3‘‘ تین سوکروڑ 6 لاکھ، پانچویں نمبر پر اکشے کمار اوررجنی کانت کی ’’ٹوپوائنٹ زیرو‘‘2 سوکروڑ 69 لاکھ، چھٹے نمبر پر فلم’’باغی2‘‘دو سوکروڑ 49 لاکھ، ساتویں نمبر پر ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘دو سو کروڑ 47 لاکھ، آٹھویں نمبر پر ’’بدھائی ہو‘‘دو سو کروڑ 15 لاکھ، نویں نمبر پر ’’راضی‘‘100 کروڑ 92 لاکھ اوردسویں نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم’’زیرو‘‘نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر سو کروڑ 78 لاکھ کی کمائی کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*