Buy website traffic cheap


زیبا بختیار کی تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کیلئے عطیات کی اپیل

اسلا م آباد (شوبز ڈیسک) معروف فلم اور ٹی وی آرٹسٹ زیبا بختیار نے کوئٹہ میں تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے لئے زکوة اور عطیات کی اپیل کی ہے۔

زیبابختیار نے ویڈیو پیغام میں کوئٹہ میں تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے مریض بچوں کے لئے زکوة اورعطیات کی اپیل کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ تھیلیسیمیا کےمرض میں مبتلا بچوں کو مستقل علاج کی ضرورت ہوتی ہے، مخیر حضرات تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دل کھول کر عطیات اور زکوة دیں۔