Buy website traffic cheap

زلمے

افغان طالبان سے مزاکرات کے حوالے سے بڑی خبر

دوحا میں افغان طالبان کی جانب سے مختص کردہ نمائندگان اور امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہوا۔فریقین نے طویل مذاکرات کے بعد افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا اور انسداد دہشت گردی کے دو نکات پر اتفاق کرلیا۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ دوحا میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا دور مکمل ہوا، امن کے لیے شرائط میں بہتری آئی ہے اور اب واضح ہے کہ فریقین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہی
دوسری جانب طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین اب اپنی اپنی قیادت کو آگاہ کر کے آئندہ ملاقات کی تیاری کریں گے۔یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے اب تک افغان حکومت کو دور رکھا گیا ہے کیوں کہ افغان طالبان اپنی حکومت سے بات کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حتمی معاہدہ ہونے کے بعد طالبان کو افغان حکومت سے بات کرنی ہوگی اور باضابطہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنا ہوگا
.
.
.
.
.
.
یہ خبر بھی پڑھیئے
.
.
.
.
پی پی امیدوار اپنے پوسٹرز میں زرداری کی تصویر نہیں لگاتے ، میں نے اسمبلی میں کیا بداخلاقی کردی میں نے کیا کہا بلاول نے کیا کہا اب قوم فیصلہ کرلے، بلاول بھٹو نے پاکستان کے بیانیہ کو نقصان پہنچایا ہے،جب جائیدادیں باہر ہوں تو آپ آزادانہ فیصلے نہیں کرتے، وزیر خزانہ اسد عمر کی نجی ٹی وی سے گفتگو
….
وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ پی پی امیدوار اپنے پوسٹرز میں زرداری صاحب کی تصویر نہیں لگاتے ، میں نے اسمبلی میں کیا بداخلاقی کردی، مجھے بتایا جائے۔ میں نے کیا کہا بلاول نے کیا کہا اب قوم فیصلہ کرلے، میرے خیال میں بلاول بھٹو نے پاکستان کے بیانیہ کو نقصان پہنچایا ہے،جب جائیدادیں باہر ہوں تو آپ آزادانہ فیصلے نہیں کرتے۔ منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی امیدوار اپنے پوسٹرز میں زرداری صاحب کی تصویر نہیں لگاتے ، میں نے اسمبلی میں کیا بداخلاقی کردی، مجھے بتایا جائے۔ میں نے کیا کہا بلاول نے کیا کہا اب قوم فیصلہ کرلے، میرے خیال میں بلاول بھٹو نے پاکستان کے بیانیہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ بلاول بھٹو میرے بیٹے سے 2 ماہ بڑا ہے اس لیے غصہ نہیں آتا۔ بینظیر کی شہادت کے بعد آصف زرداری پارٹی پر کنٹرول چاہتے تھے۔ آصف علی زرداری تقریروں میں شہیدوالدہ اور نانا کے کارنامے گنوائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی تقریروں میں آصف زرداری کا کوئی ذکر نہیں کرتے۔ بلاول بھٹو آکسفورڈ کے پڑھے ہوئے ہیں اور میں سادہ بندہ ہوں ، کسی کو غدار نہیں کہا نہ بلاول کی طرح نواز شریف مودی کا یار کہا۔ بھارتی میڈیا پر خبریں چلیں کہ بلاول وہی کہہ رہا ہے جو ہم کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب جائیدادیں باہر ہوں تو آپ آزادانہ فیصلے نہیں کرتے۔ سیاست میں باہر والوں سے مدد مانگیں گے تو میں انہیں آقا سمجھتا ہوں۔ انہوں نے پاکستان میں سیاست کیلئے باہر سے فون کر وائے میں خیال میں کسی بھی پاکستانی کو اس طرح کا کام نہیں کرنا چاہے اپنے حکومت میں آکر کبھی قومی مفاد کی خارجہ پالیسی نہیں بن سکی۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کو سب جانتے ہیں وہ امریکہ میں بیٹھ کے کیا بول رہا ہے۔ وہ سب جانتے ہیں انہیں بھی پیپلز پارٹی کے دور میں امریکہ کا سفیر لگایا گیا تھا۔ عمران خان کو بیرونی حکومت کی آفر آئی کہا آپ کو پیسہ دینا چاہے ہیں۔ عمران خان نے بیرونی حکومت کی آفر پر میٹنگ کال کی تھی ۔ شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین اور 2،3لوگ بھی میٹنگ میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں میرے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ، تھانے میں بھی بند کیا گیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی حب الوطنی سے نہیں سیاست سے اختلاف ہے ۔ حکومت کو بھی مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف کو بہتر طبی سہولتیں دینی چاہئیں۔ میاں صاحب کو بھی بار بار یاد دلانا نہیں چاہتے کہ وہ قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔ قانون تحریک انصاف کا نہیں بلکہ ان کا اپنا بنایا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا علاج لندن میں ہو یہ حکومت کا اختیار نہیں ۔نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک سے پہلے قرضوں کی دلدل میں ڈوب چکا تھا۔ جو ملک خود انحصارنہیں رہ سکتا وہ آزاد بھی نہیں رہ سکتا۔