Buy website traffic cheap

امریکی وزیرِخارجہ

آئندہ ہفتے امریکی وزیرِخارجہ کیساتھ کونسی اہم شخصیت پاکستان آرہی ہے اور دورے کا مقصد کیا ہے

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات میں امریکی عہدیدار صاف اور واضح طور پر یہ طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت کا بنیادی نکتہ مشترکہ دشمنوں اوردہشت گردوں کےخلاف کارروائی ہوگا۔ذرائع کے مطابق امریکی عہدیدار ممکنہ طور پر 5 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔