Buy website traffic cheap

آئی پی پیز

آئی پی پیز کی دھمکی کام کرگئی، وفاقی حکومت کا فوری طورپر 50 ارب گردشی قرضے اداکرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قرضہ جاری کرنے کا فیصلہ آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی پر کیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق 50 ارب روپے کی ادائیگی محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے مرحلہ وار پیر کے روز سے کی جائے گی۔ جس میں پیر کے روز 34 ارب روپے وزارت توانائی کو دیئے جائیں گے جبکہ 16 ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے۔وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ50 ارب روپے گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 8 پاکستانی بنکوں سے قرض لیے گئے ہیں۔