Buy website traffic cheap

عمران خان

آج بدھ کو عمران خان کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے

آج (بدھ)کو عمران خان کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے
کراچی: آج (بدھ)کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کے دور ہ میں عمران خان کا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کو ایسا شہر بنائیں گے جہاں لوگ بیرون ملک سے نوکری کے لیے آئیں جبکہ انہوں نے سمندر کے پانی کو صاف کرنے اور کچرے سے بجلی بنانے کا بھی اعلان کیا تھا ۔ عمران خان آج پی ٹی آئی کی پہلی قومی ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان بھی کریں گے۔

ضرور پڑھیے:
وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوادنیب لاہور کے روبرو پیش

لاہور: وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوادنیب لاہور کے روبرو پیش ہوگئے نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں طلب کر رکھا تھا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ فواد حسن فواد نیب لاہور کے طلب کرنے پر صرف تین مرتبہ نیب کے روبرو پیش ہوئے گزشتہ روز ان کے پیش ہونے پر نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے مختلف سوالات کئے جن کے فواد حسن فواد نے جوابات دیدئیے فواد حسن فواد تقریبا ڈیڑھ سے دو گھنٹے نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جواب دیتے رہے۔