Buy website traffic cheap

زلفی بخاری

آخر کیوں؟ اور کیسے؟ زلفی بخاری کی تقدیر کا فیصلہ ہوگیا

آخر کیوں؟ اور کیسے؟ زلفی بخاری کی تقدیر کا فیصلہ ہوگیا…………..اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے اور نور خان ایئربیس استعمال کرنے کے معاملے پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اس موقع پر فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ ایک کال پر چیزیں اِدھر سے اُدھر ہو جاتی ہیں، اگر نام بلیک لسٹ میں ڈالا ہی تھا تو ایک کال پر کس طرح نکالا

———————–
یہ خبر بھی پڑھیئے

ہمارے بچے بھوکے مریں گے تو ہم حکمرانوں اور ان کے بچوں کو بددعائیں دیں گے،مجیدغوری
لاہور عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجیدغوری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچے بھوکے مریں گے تو ہم حکمرانوں اور ان کے بچوں کو بددعائیں دیں گے۔ چیف جسٹس فور ی طور پر نوٹس لے کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے واپس کروائیں۔اگر اضافہ واپس نہ لیا گیا تو 5 جولائی کو ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے مال روڈ تک احتجاجی ریلا نکالا جائے گا جس میں ہزاروں رکشہ ڈرائیور،عوامی پاسبان کے سینکڑوں کارکن،سول سوسائٹی کے نمائندے ، بچے بوڑھے نوجوان، مزدور، وکلاء اور تاجر وں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔مجید غوری کا کہناتھا کہ ہمارا خیال تھا نگران حکومت میں انتہائی تعلیم یافتہ لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو ہر طرح کے حالات سے واقف ہیں اور غریبوں کو ریلیف دیں گے۔لیکن اب ان کی نا لائیکی سامنے آنا شروع ہو گئی ہے ۔بیورو کریسی کے شاطر کھلاڑیوں نے ان کو انگلیوں پر نچانا شروع کر دیا ہے اور یہ کٹ پتلیوں کی طرح ان کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔چار دن کیلئے آئے حکمران طاقت کے نشے ٹن ہو کر بھرپور پروٹوکول لے رہے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کو اللہ پاک ثابت قدم اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ون مین آرمی کی طرح دن رات محنت کر رہے ہیں غریبوں کے ہر مسلے پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارا ان سے مطالبہ ہے کہ پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس کروائیں،ملک سے لوٹی ہوئی دولت فوری واپس کروائیں۔کیونکہ کرپشن مافیہ ان کے ڈر سے روپوش ہے اور ان کے ریٹائرڈ ہونے کا انتطار کر رہا ہے ان کے بعد کون آئے گا اس کے رویہ کیسا ہوگا یہ تو اللہ ہی جانتاہے لیکن موجودہ چیف جسٹس قوم کیلئے مسیحا ہے اور ہمیں امید ہے کہ چیف جسٹس مہنگائی کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف دلائیں گے۔احتجاجی مظاہرہ تین گھنٹے تک جاری رہا جس کی وجہ سے ٹریفک کانظام درہم بھرہم ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔اختتامی دعا حافظ ذیشان اکمل نے کروائی جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔