Buy website traffic cheap

جنرل

آرمی چیف نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے. تفصیلات کے مطابق دہشت گرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، تعلیمی اداروں کی تباہی اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، اور ان پر مجموعی طور پر 202 افراد کے قتل کا الزام ثابت ہوا، جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔. پھانسی پانے والے دہشتگردوں میں منیر احمد ،محمد بشیر،حافظ عبداللہ،بخت اللہ خان،شاہ خان،محمد سہیل خان ،داؤد شاہ، محمد منیر، حبیب اللہ ،محمد آصف، گل شاہ ، جلال حسین اور علی شیر شامل ہیں۔