
آرمی چیف کا بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے. تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز اوران کے اہل خانہ کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیےلندن کے اسپتال میں پھولوں کا گلدستہ بھجوایاہے۔ بیگم کلثون نواز ان دنوں لندن کے ہسپتال میںکینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں لیکن کچھ دنوں سے انکی طبعیت کافی ناساز ہے، ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا ہوا ہے.