Buy website traffic cheap

فنڈ‌

آرمی چیف کی چیف جسٹس سے ملاقات، ڈیم فنڈ‌ کیلئے 1 ارب 59 لاکھ کا چیک دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈیمز فنڈ کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کا چیک پیش کیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی تعمیر و ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ‌ میں‌ مزید کہا ہے کہ آرمی چیف نے چیف جسٹس کو ایک خط بھی دیا جس میں پاک فوج کی جانب سے ڈیمز فنڈ کے لیے جمع کی گئی رقم کی تفصیلات شامل ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر ایک ارب 59 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کرکے سپریم کورٹ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائی جارہی ہے، آرمی افسران نے اپنی 2 دن کی تنخواہ جب کہ جونیئر کمیشنڈ افسران اور اہلکاروں کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دی گئی۔