Buy website traffic cheap

آر ٹی ایس

آر ٹی ایس کی ناکامی، تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن 2018 ئ میں‌ آر ٹی ایس فیل ہونے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے. تفصیلات کے مطابق آرٹی ایس 25 جولائی کو ٹھیک کام کررہا تھا، 25 جولائی 6 بجے سے 27 جولائی شام 4 بجے تک آرٹی ایس سے نتائج موصولی کا عمل جاری رہا، نادرا نے آر ٹی ایس کے بین الاقوامی معیار کا بیک اپ تیار کیا تھا، رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم میں کوئی مماثلت نہیں تھی۔
رپورٹ‌ میں‌مزید کہا گیا ہے کہ انتخابی عملے کو آرٹی ایس سافٹ ویئر کے استعمال کرنے میں مختلف وجوہات رکاوٹ کا باعث بنیں اور تھری جی انٹرنیٹ کی عدم دستیابی بھی رزلٹ فارم کی آرٹی ایس ترسیل میں بڑی رکاوٹ رہی، بیشتر پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران ٹیکنالوجی کے استعمال کی مہارت نہیں رکھتے تھے اور ان کے پاس اسمارٹ فون بھی دستیاب نہیں تھے.